کراچی، 25؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان اور ویسٹ انڈیز 13سے 17اکتوبر تک دبئی میں دن رات کا ٹیسٹ کھیلیں گے اور فیلڈ میں ہونے والا یہ دوسرا ٹیسٹ کرکٹ میچ ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف گھریلو سیریز کے پروگرام کا اعلان کیا جس میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی 20میچ کھیلے جانے ہیں۔پی سی بی نے صرف تین ون ڈے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس کی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں نویں مقام پر ہے۔اسے ورلڈ کپ 2019کے لئے کوالیفکیشن دور سے گزرنے سے بچنے کے لئے کی درجہ بندی میں اوپر جاناہوگا۔پروگرام کے مطابق دن رات کا ٹیسٹ کوکابورا گلابی گیند سے کھیلا جائے گا۔پہلا دن رات کا ٹیسٹ گزشتہ سال آسٹریلیا میں میزبان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا تھا۔دو ٹی 20میچ دبئی اور ابوظہبی میں 24اور 27ستمبر کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد 30ستمبر، دو اکتوبر اور پانچ اکتوبر کو شارجہ اور ابوظہبی میں ون ڈے میچ ہوں گے۔ٹیسٹ میچ دبئی(13سے 17اکتوبر)، ابوظہبی(21سے 25اکتوبر)اور شارجہ(30اکتوبر سے تین نومبر)میں ہوں گے۔